چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) کا گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ

دورے میں منصوبے کے ڈیم ، ڈائی ورشن ٹنل، پاور ہاؤس، ٹرانسمیشن لائن پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے پراجیکٹ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو مقرر کئے گئے اہداف کے مطابق مکمل کیا جائے۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں زیرِ تعمیر ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین واپڈا نے اپنے دورے میں منصوبے کی مختلف سائٹس بشمول ویئر (ڈیم )، ڈائی ورشن ٹنل، پاور ہاؤس، سوئچ یارڈ اور ٹرانسمیشن لائن پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ کی انتظامیہ نے انہیں اس منصوبے پر مجموعی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ دریائے مستوج کے معاون دریا گولن گول پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 108 میگاواٹ ہے اور یہ اپنی تکمیل پر نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاً 44 کروڑ 20 لاکھ یونٹ سستی پن بجلی فراہم کر ے گا۔

متعلقہ عنوان :