اوور سیز پا کستانیوں کے کیسز کا فیصلہ نہ کرنے والے ریو نیو افسران کے خلاف کا رروائی کا فیصلہ

اوور سیز پاکستانیوں کے ریو نیوجوڈیشل کیسز نمٹانے میں ریو نیو افسران کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے‘ افضا ل بھٹی

جمعہ 16 ستمبر 2016 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16ستمبر ۔2016ء ) بورڈ آف ریو نیو پنجاب مقررہ مدت کے اندر اوورسیز پاکستا نیوں کے ریونیو جوڈیشل کیسز کا فیصلہ کرنے میں ناکام رہنے والے ریو نیو افسران کے خلاف انضباطی کارروائی کی سفارش کرے گا ۔اس بات کا فیصلہ کمشنر اوور سیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی) پنجاب افضال بھٹی اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو جواد رفیق ملک کے درمیان ایک اجلاس کے دوران کیا گیا ۔

ڈائریکٹر جنرل او پی سی محمد حسن اقبال ، ڈائر یکٹرریو نیو عشرت نیازی اور او پی سی و بورڈ آف ریو نیو کے متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ کمشنر او پی سی افضال بھٹی نے کہا کہ اوور سیز پا کستانیوں کے ریو نیو جو ڈیشل کیسز کو جلد نمٹانے کے حوالے سے بو رڈا ٓف ریونیو اور اضلاع کے ریو نیو افسران کا کر دار خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور ان کی معاونت سے ریو نیو عدالتوں میں زیر سماعت کیسوں کا جلد فیصلہ ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

جواد رفیق ملک نے اجلاس کو بتایا کہ واضح ہدایات کے باوجود اوور سیز پاکستانیوں کے کیسز کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے بعض اضلاع کے ریو نیو افسران کی کار کردگی غیر تسلی بخش رہی ہے ۔ اجلاس کے دوران اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ آف ریو نیو، اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے فیصلے کے حوالے سے تسلی بخش کار کردگی نہ دکھانے والے ڈویژنز اور اضلاع کے حکام کی ویڈیو کا نفرنس بلانے کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب سے باضابطہ درخواست کرے گا ۔

اجلاس کے دوران سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیونے چیف سیٹلمنٹ کمشنر اور بعض اضلاع کے ریو نیو افسران کو ہدایات بھی جاری کیں ۔ سفارت خانوں اور ہائی کمشنر کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاور آف اٹارنی کی تصدیق سے متعلقہ معاملات بھی اجلاس کے دوران زیر بحث آئے۔

متعلقہ عنوان :