لاہورچیمبر الیکشن ، 25بڑی مارکیٹوں کے تاجروں کا لاہو ربزنسمین فرنٹ کی حمایت کا اعلان

برانڈرتھ روڈ ،شاہ عالم مارکیٹ،رحمان گلیاں ،اکبر ی منڈی،بلال گنج ،ہال روڈودیگر مارکیٹوں کے رہنما ایل بی ایف کی انتخابی مہم چلائینگے اقربا پروری کی بجائے میرٹ پر تاجروں اور صنعتکاروں کو ان کے حققو ق دلائینگے:چیئرمین محمد امجد چودھری کا تقریب سے خطاب

جمعہ 16 ستمبر 2016 17:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16ستمبر ۔2016ء) ایوان صنعت وتجارت لاہورکے الیکشن میں 25بڑی مارکیٹوں کے تاجروں نے لاہو ربزنسمین فرنٹ کی حمایت کا اعلان کردیا۔برانڈرتھ روڈ ،شاہ عالم مارکیٹ،رحمان گلیاں ،بلال گنج ،ہال روڈ سمیت25سے زائد مارکیٹوں کے رہنماؤں نے پروقارتقریب میں اعلان کیا کہ لاہورچیمبر آف کامرس کے الیکشن میں نہ صرف لاہوربزنسمین فرنٹ کو ووٹ دیئے جائینگے بلکہ تمام مارکیٹوں میں ایل بی ایف کے جلسے اور انتخابی مہم بھرپورطریقے سے چلائی جائیگی۔

تقریب میں لاہور بزنسمین فرنٹ کے چیئرمین محمد امجد چودھری،صد رراجہ حسن اختر،سردارعثمان غنی،طاہرملک،ساجد عزیزمیر،مسعودبٹ سمیت بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔چیئرمین محمد امجد چودھری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

اقربا پروری کی بجائے میرٹ پر تاجروں اور صنعتکاروں کو ان کے حققو ق دلائینگے۔

چیمبر آف کامرس کے دروازے تمام ممبران کیلئے ہمہ وقت کھلے رہینگے تا کہ ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔لاہورچیمبر میں برسراقتدارگروپ صرف من پسند افرادکو نواز رہا ہے ۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل سے کیس کو دلچسپی نہیں،ٹیکسوں کی بھرمار نے کاروباری طبقے کا سانس لینا ناممکن بنا دیا ہے ۔لیکن چیمبر کی قیادت اس کیخلاف آواز اٹھانے کی بجائے حکومت کی بی ٹیم کا کردار ادا کرتے ہوئے کاروبار ی برادری کے استحصال میں حکومت کا ساتھ دے رہی جو سراسرزیادتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم آپ لوگوں کے ووٹ اورسپورٹ سے لاہورچیمبرالیکشن میں کلین سویپ کرینگے اور اپنے مفادات کی بجائے بزنس کمیونٹی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہوگا۔

متعلقہ عنوان :