Live Updates

عمران خان کی مہمند ایجنسی میں دہشت گرد حملہ کی مذمت

جمعہ 16 ستمبر 2016 17:24

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مہمند ایجنسی میں دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہوں میں معصوم اور نہتے شہریوں کا قتل کرنے والے سفاک درندوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے انتہائی سنجیدگی اختیار کرنا ہو گی۔ انہوں نے مہمند ایجنسی میں دہشت گرد حملہ میں شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :