چینی کرنسی آر ایم بی آئندہ تین برسوں میں دنیا بھر کیلئے اہم ہوجائے گی،سربراہ اے سی بی سی

جمعہ 16 ستمبر 2016 16:50

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 ستمبر۔2016ء ) آسٹریلیاچین بزنس کونسل(اے سی بی سی)نے جمعے کو یہاں کہاں کہا کہ چین کے مرکزی بنک کے اپنی کرنسی کو بین الاقوامی بنانے کی کوششیں جاری رکھنے کے پیش نظر چینی کرنسی آر ایم بی آئندہ تین برسوں میں آسٹریلوی معیشت حتی کے دنیا کیلئے کہیں زیادہ اہم ہوجائے گی،انہوں نے کہا کہ آئندہ دس برسوں کے اندر توقع کی جاتی ہے کہ چین کے ساتھ کہیں زیادہ پیداوار کے ساتھ تجارتی روابط آسٹریلیا کی ہیلتھ کیئر برآمدات کا 47فیصد تعلیمی برآمدات کا 41فیصد آسٹریلوی سیاحت کا 33فیصد اور مالیاتی سروسز برآمدات کا 19فیصد ہوجائیں گے،اے سی بی سی نیشنل کے چیئرمین جان برومبئی،کامن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا(سی بی اے ) کے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہابلاشبہ دوسرے ممالک بھی آسٹریلیا کو کسی قسم کی کہانی بتا سکتے ہیں اور ان سب کا مقصد یہ ہے کہ آر ایم بی آسٹریلیا اور دنیا کیلئے کہیں اہم ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :