بولان، حکومت درجہ چہارم کے ملازمین کیلئے فوری ٹائم سکیل دینے کا اعلان کرے ،اے پی سی اے

جمعہ 16 ستمبر 2016 16:42

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کچھی کے ایڈیشنل سیکرٹری پریا خان بنگلزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت درجہ چہارم کے ملازمین کیلئے فوری طور پر ٹائم اسکیل دینے کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم کے ملازمین تمام اداروں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں آفیسران درجہ چہارم کی ملازمین کی وجہ سے سکھ میں ہیں گرمی ہویا سردی موسم کی سختی کو خاطر میں لائے بغیر یہی ملازمین بلا روک ٹوک اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سر انجام دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں حالیہ تنخواہوں سے گزارہ نہیں ہوتااگر درجہ چہارم کی ملازمین کو ٹائم اسکیل دیا جائے تو انکا کچھ نہ کچھ داد رسی ہوگی اور وہ اپنے بچوں کی کفالت باعزت طریقے سے کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :