مہمند ایجنسی میں ہوانیوالادھماکہ بظاہرخودکش لگتا ہے۔پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 ستمبر 2016 15:45

مہمند ایجنسی میں ہوانیوالادھماکہ بظاہرخودکش لگتا ہے۔پولیٹیکل ایجنٹ ..

مہمند ایجنسی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 ستمبر2016ء):پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی کے علاقے میں دھماکہ بظاہر خودکش لگتا ہے،دھماکے میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل انبار کے علاقے پائے خان میں دھماکہ ہواہے،دھماکے میں10افرادجاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ نماز جمعہ کے وقت مسجد کے قریب برساتی نالے میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا ہے۔