ایس ایس پی ملیر راو انوار نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحق کو گرفتار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 ستمبر 2016 15:45

ایس ایس پی ملیر راو انوار نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحق کو گرفتار ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16ستمبر 2016ء) : ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے خواجہ اظہار الحسن کو ہتھکڑی لگانے کے بعد گرفتار کر کے بکتر بند میں بٹھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ اظہار الحسن کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر سمیت 30 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن 28 مقدمات میں ضمانت لے چکے ہیں جبکہ دو مقدمات میں خواجہ اظہار الحسن نے تاحال ضمانت حاصل نہیں کی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپہ بھی مارا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :