فیصل آباد ‘تیز رفتارکار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی ‘2افراد جاں بحق ‘تین زخمی

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء) فیصل آباد میں تیزرفتارکارفٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، جھنگ روڈ پر ٹھیکری والا کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔

(جاری ہے)

حادثے میں ذیشان اور واحد نامی 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نیزخمیوں کو الائیڈاہسپتال منتقل کردیا،زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق ،حادثے کا شکار ہونیوالے پانچوں افراد جھنگ کے رہائشی اوردوست ہیں جو گھر واپس جارہے تھے۔

متعلقہ عنوان :