راولپنڈی ‘گلزار قائد میں چورعید کی چھٹیوں کے دوران گھر کا صفایا کرگئے

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء) راولپنڈی کے علاقے گلزار قائد میں چورعید کی چھٹیوں کے دوران گھر کا صفایا کرگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق محمد علی شاہ اہل خانہ کے ہمراہ عید منانے باغ آزاد کشمیر گئے تھے کہ ان کی غیر موجودگی میں چور گھر میں موجود زیورات، ڈھائی لاکھ روپے اور قیمتی اشیاء لے اڑے۔عید کی تعطیلات گزارنے کے بعد محمد علی جمعرات کی شب واپس آیا تو گھر میں داخل ہوتے ہی سکتے میں آگیا ‘چور تالہ توڑ کر گھر کا صفایا کرچکے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق چور گھر سے طلائی زیورات، نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان لے گئے ہیں۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔