مہمند ایجنسی میں دھماکہ،20افرادجاں بحق جبکہ25سے زائد زخمی ہوگئے

زخمیوں‌کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،دھماکہ نمازجمعہ کے دوران مسجد میں ہوا،ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہرکیا جارہاہے،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں‌لے لیا،پولیٹیکل انتظامیہ،لیویزذرائع۔۔وزیراعظم نوازشریف اور سیاسی رہنماوں کی مہمند ایجنسی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 ستمبر 2016 15:30

مہمند ایجنسی میں دھماکہ،20افرادجاں بحق جبکہ25سے زائد زخمی ہوگئے

مہمند ایجنسی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 ستمبر2016ء) :تحصیل انبار کے علاقے پائے خان میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکے میں20افرادجاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل انبار کے علاقے پائے خان میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

دھماکہ نماز جمعہ کے وقت مسجد کے قریب ہوا جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں20افرادجاں بحق جبکہ 25افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔سکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیاہے۔جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بھی امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے معلوم کیا جارہاہے۔

دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہوا.دھماکے میں 20افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے ہیں۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی کا کہنا ہے کہ مہمند ایجنسی کے علاقے انبار میں مسجد میں ہونیوالا دھماکہ خودکش تھا۔دھماکہ نماز جمعہ کے وقت کیا گیا،دھماکے میں 20افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے مہمند ایجنسی کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس اور ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں شہید افراد کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔