زرمبادلہ ذرائع، برآمدات ، ترسیلات و سرمایہ کاری تنزلی کا شکار ہونا تشویشناک ہے‘خادم حسین

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے اہم ذرائع برآامدات، ترسیلات اور سرمایہ کاری تنزلی کا شکار ہے جو انتہائی تشویشناک امر ہے اس سے تجارتی خسارہ میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہورہی ہے جو ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ،اگر ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی کا رجحان اسی طرح برقرار رہا تو حکومت غیر ملکی اداروں ،آئی ایم ایف وغیرہ سے قرض لینے پر مجبور ہوگی جس کا اثر ملک میں نئی ٹیکسوں کی شکل میں عوام پر پڑے گا جس سے عوام و صنعتی شعبہ متاثر ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ درآمدات جو زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا باعث بنتی ہیں اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ برآمدات کم ہورہی ہیں اگر یہ رجحان اسی طرح برقرار رہا تو ملکی مسائل میں اضافہ ہوگا اور اس سال حکومت کو آئی ایم ایف کو خیر باد کرنے کا اعلان متاثر ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات تین سال سے گر رہی ہیں صنعتکاروں و ایکسپورٹر نے اس سلسلہ میں اپنی پریشانی سے حکومت کو آگاہ بھی کیا مگر ایکسپورٹ سسٹم میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ برآمدات میں کمی کے باعث وزیر تجارت کو ہٹانے کی خبریں آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی تجارتی پالیسی میں مختص فنڈز کو فی الفور استعمال کیا جائے تاکہ ملکی برآمدات کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش میں آسانی اور ملکی برآمدات بڑھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :