ٹرمپ نے فورڈ کار پلانٹ کی میکسیکو منتقلی کی مخالفت کردی

میکسیکو ماضی میں جنرل موٹرز کا گھر رہا مگر اب سخت اقتصادی دباؤکا شکار ہے ‘ خطاب

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:28

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء) امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فورڈ موٹرز کے چھوٹی کاروں کے پلانٹ کی میکسیکو منتقلی کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔

(جاری ہے)

ریاست مشی گن کے علاقے فلنٹ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میکسیکو ماضی میں جنرل موٹرز کا گھر رہا مگر اب سخت اقتصادی دباؤکا شکار ہے اس کے علاوہ حال ہی میں اس کے آلودہ پانی کی سپلائی کے اسکینڈل نے اسے بدنام کیا ہے اور اس کے ساتھ سرحد سے آر پار آزادانہ تجارت کا اگلا شکار فورڈ کاروں کا پلانٹ ہوگا جومشی گن کیلئے انتہائی بری خبر ہے۔

متعلقہ عنوان :