امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام بچے کو گولی مار دی ‘ بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:27

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء) امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام بچے کو گولی مار دی ‘ بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ ریاست اوہایو میں ایک تیرہ سالہ سیاہ فام بچہ جو ایک کھلونا بندوق سے پولیس کا نشانہ لئے ہوئے تھاپولیس نے دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا پولیس حکام نے دعوی کیا کہ انہیں ریاست اوہایو کے مرکز کولمبس سٹی میں چوری کی ایک واردات کی رپورٹ ملی تھی جس کو ناکام بنانے کیلئے پولیس پارٹی کو مذکورہ علاقے میں روانہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :