باراک اوبامہ کا بحر اوقیانوس میں آبی حیات کی پہلی قومی پناہ گاہ قائم کرنے کا اعلان

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:12

واشنگٹن ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے بحر اوقیانوس میں آبی حیات کی پہلی قومی پناہ گاہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نیو انگلینڈ کے امریکی شمال مشرقی علاقے میں تقریباً 12950 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی زیر زمین گھاٹیوں اور پہاڑیوں کو محفوظ بنانا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اوبامہ نے گزشتہ روز ایک فرمان پر دستخط کیے جس کے تحت شمال مشرقی علاقے کو (کینینز اینڈ سی ماوٴنٹس میرین نیشنل مونومنٹ) کا محفوظ مقامات کا درجہ مل گیا ہے جس اس علاقے میں ماہی گیری، معدنیات کی تلاش اور ڈرلنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم جھینگے اور ’ریڈ کریب‘ کی صنعتوں کو سات برس کی چھوٹ دی گئی ہے۔

اْنھوں نے کہا کہ یہ سوچ قابلِ قبول نہیں کہ سمندر جہاں میں پیدا ہوا ایسا خطہ نہیں ہے جسے میں اپنے بچوں کے لیے محفوظ نہیں بنا سکتا۔

(جاری ہے)

باراک اوبامہ نے کہا کہ اگر ہم اْن سمندروں کو اپنی نسلوں کے لیے محفوظ چھوڑ جاتے ہیں تو پھر ہمیں جرائت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔نئی آبی یادگار کے خطے میں پانی کا درجہ حرارت عالمی شرح کے مقابلے میں زیادہ گرم ہونے کا امکان ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب تین برس قبل عالمی اجلاس کا انعقاد ہوا تو حکومتوں اور مخیر حضرات نے 50 لاکھ مربع کلومیٹر کے رقبہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے 4 ارب ڈالر رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا،شاید یہ کافی نہیں لیکن یہ خاصی رقم ہے۔یاد رہے کہ صدر اوبامہ نے اب تک 27 قومی آبی یادگاریں قائم کی ہیں یا پھر انھیں وسیع کیا ہے۔دو ہفتے قبل اْنھوں نے جزہرہ ہوائی کے شمال مغربی علاقے کے قریب بحرالکاہل میں ایک آبی یادگار کو وسعت دینے کے احکامات دیے تھے۔

متعلقہ عنوان :