حج سیزن کے موقع پر پھولوں کی قیمتوں میں اضافہ

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:11

پشاور۔16ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) حج سیزن کے باعث پشاور میں پھولوں اوردیگر لوازمات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حج سیزن کے باعث پھولوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا جبکہ سیزن کے دیگر لوازمات ‘ کھجوروں ‘ تسبیحات ‘ جائے نمازو ں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

حج کے سیزن کے باعث پھولوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے اور بیشتر مقامات پر پھولوں کی قلت بھی پیدا ہو جاتی ہے۔

ادھر عیدالاضحی کے موقع پر قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھانے کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے باعث بھی پھولوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا شہر بھر کے قبرستانوں میں عیدالاضحی کے موقع پر قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :