پشاور میں کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 22 نانبائی گرفتار

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:11

پشاور۔16ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) پشاور میں کم وزن روٹی فروخت کرنے کے جرم میں 22 نانبائی گرفتار کر لئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ریاض خان محسود کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پشاور شہر میں عید کے دنوں میں نانبائیوں نے روٹی کا وزن کم کردیا ہے جس پر انہوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں کو کارروائی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عیدالنبی اور سید شاہ زیب نے قصہ خوانی ‘ خیبر بازار ‘ کریم پورہ ‘ کوہاٹی ‘ ہشتنگری ‘ فقیر آباد ‘ پہاڑی پورہ اور دیگر علاقوں میں کم وزن روٹی پر 16 نانبائیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے چارسدہ روڈپر کارروائی کرتے ہوئے کم وزن روٹی پر چھ نانبائیوں کو گرفتار کیا ۔

انتظامیہ کے مطابق گرفتار نانبائیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :