عیدالاضحی پر قربانی کی کھالوں کی قیمتیں گر گئیں

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:10

پشاور۔16ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمتیں حیران کن حد تک گر گئیں۔‘ گائے اور بیل کی کھالیں 1400 روپے فی کھال کی بجائے چار سو روپے سے پانچ سو میں فروخت ہوئیں جبکہ بھینس کی کھال دو ہزار کی بجائے سات سو سے ٰآٹھ سو روپے اور اسی طرح بکرے ‘ دنبے کی کھال سو سے 150 روپے میں فروخت کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید پر دیگر عیدوں کی نسبت کھالوں کے خریدار بھی منافع نہ ہونے کے باعث کم ہی رہے ، ہر سال پشاور جو کہ جانوروں کی کھالوں کی خرید و فر وخت کی بڑی منڈی ہے عیدالاضحی کے موقع پر ایک طرف کھالوں کے خریدار کم نظر آئے تو دوسری جانب اس کی بڑی وجہ کھالوں کی قیمتیں انتہائی کم قرار دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق کھالوں میں منافع نہ ہونے پر کھالوں کے خریداروں نے دلچسپی ظاہر نہیں کی ۔