جرمن اور فرانسیسی وزیر خارجہ امن بحالی کی کوششوں کے سلسلہ میں یوکرئین پہنچ گئے

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:10

کیف ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) جرمن اور فرانسیسی وزیر خارجہ امن بحالی کی کوششوں کے سلسلہ میں یوکرئین کے مشرقی علاقہ میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جرمن وزیر خارجہ فریک والٹر سٹینمیئر اور فرانسیسی ان کے ہم منصب جین مارک ایورالت نے یوکرائین کے شورش زدہ علاقہ دونستک کا دورہ کیا اور سلیف یانسک نامی شہر میں علیحدگی پسندوں اور حکومتی فورسز کے مابین لڑائی میں تباہ ہونے والے پل کا مائینہ بھی کیا اس موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک ایاراوئلت نے کہا کہ وہ فرانسیسی صدر فرنکوئیس ہالنیدے،جرمن چانسلر انجیلا مارکل اور یوکرائینی صدر پیٹرو پورو شینکو اور روسی رہنما ولادی میر پیوٹن کے مابین اعلی سطحی اجلاس کی شرائط طے کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :