یو سی 19 میں انچارج محرم الحرام عبدالسعید کا مختلف علاقوں کا دورہ

انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ‘ فواد احمد ا عوان صفائی عملہ جہاں کہیں بھی الائشیں اور گندگی دیکھے اسے فوری طور پور ٹھکانے لگایا جائے ‘اہلکاروں کو ہدایت

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:10

پشاور۔16ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) پشاور کے علاقے تحصیل میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اس حوالے سے یو سی 19 کے فواد احمد اعوان نے محرم الحرام میں صفائی اور دیگر انتظامات کے انچارج عبدالسعید اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ علاقہ تحصیل ‘ لاہوری ‘ گنج اور دیگر ملحقہ علاقوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اور جہاں کہیں بھی گندگی یا صفائی کی ناقص صورتحال دیکھنے میں آئی وہاں فوری طور پر ایکشن لیا گیا ۔

اس موقع پر موجود شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے فواد احمد ا عوان اور انچارج محرم الحرام عبدالسعید نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کی صورتحال کے حوالے سے پہلے سے انتظامات کردیے گئے تھے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ‘ انہوں نے کہاکہ صفائی عملے کو ہدایت کی گئی تھی کہ جہاں کہیں بھی الائشیں اور گندگی پائی جائے اسے فوری طور پور ٹھکانے لگایا جائے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے عید کے دنوں میں صفائی کے بہترین انتظامات پر فواد احمد ا عوان اور عبدالسعید کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ محرم الحرام میں بھی ایسے ہی بہترین انتظامات کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :