مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والی ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

جمعہ 16 ستمبر 2016 14:57

سرگودھا۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) شہر کے مختلف علاقوں میں مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والی اورقانون کے مطابق کالونی کارقبہ ٹی ایم اے کے نام ٹرانسفرنہ کرنے والی ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے ذرائع کے مطابق شہر میں اس وقت بعض پرائیویٹ رہائشی کالونیاں ایسی ہیں جن کے مالکان نے قانون کے مطابق کالونی کارقبہ ٹی ایم اے کے نام ٹرانسفر نہیں کیا اور نہ ہی ہاؤسنگ کالونیوں میں مطلوبہ سہولیات فراہم کی ہیں ۔ ٹی ایم اے نے ایسی کالونیوں کی رجسٹریوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔ ٹی ایم اے ذرائع کے مطابق ایسی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف بھر پورکارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :