چنے کی منظور شدہ اقسام کاشت کرکے بمپر کراپ حاصل کی جا سکتی ہے ،محکمہ زراعت

جمعہ 16 ستمبر 2016 14:56

فیصل آباد۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء)محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ کہ ستمبر کاشتہ کماد میں چنے کی مخلوط کاشت انتہائی مفید ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا کاشتکار ڈرل یا پور سے چنے کی کاشت یقینی بنائیں اور 4 سے ساڑھے 4 فٹ کے فاصلہ پر کاشتہ کماد کے درمیان بیڈ پر چنے کی 2لائنیں جبکہ 2 سے اڑھائی فٹ کے فاصلہ پر کاشتہ کماد کے درمیان بیڈ پر چنے کی ایک لائن کاشت کریں تاکہ کماد کے ساتھ ساتھ چنے کی اچھی فصل بھی حاصل ہو سکے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار چنے کی منظور شدہ دیسی و کابلی اقسام کاشت کرکے بمپر کراپ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار چنے کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بوائی کے وقت ڈیڑھ سے 2بوری ڈی اے پی کھاد فی ایکڑ بھی استعمال کریں تاکہ انہیں شاندار فصل حاصل کرنے میں کسی مشکل کاسامنا نہ کرنا پڑے۔