کینولا کی کاشت کا موزوں وقت یکم اکتوبر سے ہے،ماہرین زراعت

جمعہ 16 ستمبر 2016 14:55

فیصل آباد۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ وسطی و جنوبی پنجاب میں کینولا کی کاشت کا موزوں ترین وقت یکم اکتوبر سے ہے جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں کینولا کی کاشت20 ستمبر سے شروع کر کے 31 اکتوبر تک مکمل کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ کینولا کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے ڈیڑھ سے دو کلو گرام صاف ستھرا معیاری ، صحت مند اور منظور شدہ بیج فی ایکڑ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کینولا کی کاشت کیلئے زمین میں وتر کم ہونے کی صورت میں بیج کی مقدار بڑھائی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کینولا کی فصل کو بیماریوں سے محفوظ کرنے کیلئے بیج کو سرایت پذیر زہر لگانا بھی ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے بیج کو کاشت سے قبل سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر ضرور لگائیں ۔

متعلقہ عنوان :