مولی ، شلجم ، گاجر کی اگیتی کاشت رواں ہفتہ مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 16 ستمبر 2016 14:44

فیصل آباد۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء)کاشتکاروں کو مولی ، شلجم ، گاجر کی اگیتی فصل کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار مولی کا بیج 4کلو گرام ، شلجم کا بیج ایک کلو گرام اور گاجر کا بیج 5کلو گرام فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کریں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ مولی ، شلجم کو کھیلیوں میں کاشت کیاجائے اور کھیلیوں کا فاصلہ ڈیڑھ فٹ تک رکھا جائے تاکہ فصل کی بہترین نشوونما ہو سکے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار آلو کی کاشت کیلئے صحت مند بیج کا بندوبست کریں تاکہ بوقت کاشت انہیں کوئی پریشانی نہ ہو ۔ انہوں نے کہاکہ اس کیلئے زمین کی تیاری ، کھاد ، مزوور اور مشینری کا انتظام بھی بروقت ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار سرخ مرچ کی برداشت جاری رکھیں اور بیج کیلئے اگیتی ، تندرست ، خوش نما مرچوں کاانتخاب یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ برداشت کردہ مرچوں کو ریت کی شکل میں نہ رکھا جائے۔