ایف بی آر نے شہر کے بڑے فیشن برینڈز کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کا عمل شروع کردیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 14:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 ستمبر۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے شہر کے بڑے فیشن برینڈز کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کا عمل شروع کردیا‘ ریجنل ٹیکس آفس ٹو فیشن ڈیزائنرز کے آٹ لیٹس، مہنگے ریٹیل سٹورز اور جوتوں کے بڑے برینڈز کی سیلز کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کرے گا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے مہنگے فیشن ڈیزائنرز کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 176 کے تحت نوٹسز بھیجنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہیکہ کریم بلاک مارکیٹ، مال روڈ، لبرٹی، علامہ اقبال ٹان، ڈی ایچ اے، ایم ایم عالم روڈ سمیت شہر کے اہم کاروباری مراکز میں واقع ملبوسات اور جوتوں کے بڑے ریٹیل سٹورز میں مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کرکے سیلز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریجنل ٹیکس آفس ٹو ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ ذرائع سے مہنگے برینڈز کے ریٹس کی تفصیلات اکٹھی کرنے کے ساتھ ساتھ سیکشن 176 کے تحت بڑے آٹ لیٹس کے مالکان سے بھی رجسٹریشن سمیت مختلف نوعیت کی معلومات مانگی جائیں گی فیشن سیکٹر میں سیلز چھپا کر کروڑوں روپے کی ماہانہ ٹیکس چوری ہورہی ہے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہیکہ ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے چیف کمشنر خواجہ عدنان ظہیر نے ٹیکس چوری پر قابو پانے کیلئے ریٹیل سٹورز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :