سی پیک کے ذریعے پاکستان میں 150ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ‘افتخار بشیر

جمعہ 16 ستمبر 2016 14:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں150ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ،سی پیک جنوبی ایشیاء ، چین اور وسط ایشیائی ممالک کے تن بڑے اقتصادی نمو کے خطوں کو آپس میں ملائے گا جس سے پاکستانی اشیاء کی ان ممالک میں تیز ترین رسائی ممکن ہوسکے گی نیز سی پیک میں شامل گوادر بندرگاہ کی تکمیل سے ملکی اشیاء کو بیرون ملک آسانی سے ترسیل ہوگی جس سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ اور صنعتکارو تاجر برادری معاشی طور پر خوشحال ہونگے۔

افتخار بشیر نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پسندیدہ منڈی بن جائے گا ۔پوری دنیا سے ہونے والی سمندری تجارت اسے مستحکم معاشی خطہ میں بدل د ے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 70فیصد سمندری تجارت پاکستان کی دو بڑی بندرگاہوں کراچی اور گوادر کے راستے ہوگی ،گوادر بندرگاہ متحدہ عرب امارات، خلیجی ممالک، سعودی عرب اور ملحقہ خطوں کے ساتھ درآمدات اور برآمدات کا تیز ترین ذریعہ ہوگی ،انہوں نے کہا کہ سی پیک نے توانائی سے لیکر آٹوز کی صنعت تک چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کو 150ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جانب مبذول کردیا ہے جوملکی ترقی کیلئے خوش آئند ہے اس سے ملک میں لاکھوں ملازمتوں کے مواقع بھی دستیاب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :