موریطانیہ ‘ 6روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند برآمدی اداروں سے 28 ستمبرتک درخواستیں طلب

عالمی نمائش کا آغاز20 اکتوبر کو ہوگا جو چھ روز جاری رہنے کے بعد25 اکتوبر2016ء کو اختتام پذیر ہوگی

جمعہ 16 ستمبر 2016 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے موریطانیہ میں منعقد ہونے والی 6روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند برآمدی اداروں سے 28 ستمبر2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں ٹیکسٹائلز مصنوعات ، چمڑا اور اس کی مصنوعات، غذائی و زرعی مصنوعات، فرنیچر، آٹوپارٹس، انجینئرنگ مصنوعات سمیت دیگر مختلف اشیاء تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی برآمد کو فروغ اورعالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

عالمی نمائش کا آغاز20 اکتوبر کو ہوگا جو چھ روز جاری رہنے کے بعد25 اکتوبر2016ء کو اختتام پذیر ہوگی ۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔