نصیر آباد ‘ شوہر نے فائرنگ کر کے غیر ت کے نام پر بیوی اور مبینہ آشنا کو قتل کر دیا ‘ ملزم فرار

جمعہ 16 ستمبر 2016 14:26

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء) نصیرآباد کے علاقے میں شوہر نے فائرنگ کرکے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے گوٹھ گل کہنور میں ملزم محمدعالم نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسمات گل بانو اور اس کے مبینہ آشنا روشن علی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو ڈیرہ مرادجمالی کی ہسپتال پہنچایا۔جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کردیں۔

متعلقہ عنوان :