بھارتی وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت نہیں کرینگے ‘ بھارتی وزیر خارجہ نمائندگی کرینگی

جمعہ 16 ستمبر 2016 13:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 ستمبر۔2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں سال جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ‘ اجلاس میں وزیرخارجہ سشما سوراج بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سشما سوراج وزیر خارجہ کی حیثیت سے وہ نواز شریف کے خطاب کے ایک دن بعد جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کریں گی جس سے بھارت کو پاکستانی موقف کے جوابات دینے کیلئے وقت مل جائیگا