فرانس: لیبر قوانین کے خلاف پرتشدد احتجاج ،7 افراد زخمی،13 گرفتار

جمعہ 16 ستمبر 2016 13:00

پیر س(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 ستمبر۔2016ء) فرانس میں حکومت کے لیبر قوانین کے خلاف احتجاج ہنگامہ آرائی میں بدل گیا، 7 افراد زخمی، 13 کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

حکومتی اصلاحات سے ناخوش ہزاروں لوگ پیرس کی سڑکوں پر نکل آئے،مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراو کیا اور سڑکوں پر آگ لگا دی۔پولیس سے جھڑپوں کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں سمیت ایک صحافی اور ایک شخص زخمی ہوا۔لیبر یونینز نے حکومتی اصلاحات کو ملازمین کے حقوق کے خلاف قرار دیا ہے اور کئی ماہ سے اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :