شام: داعش کے زیر قبضہ صوبے پر فضائی حملہ، 23 افراد ہلاک،متعدد زخمی

جمعہ 16 ستمبر 2016 12:56

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 ستمبر۔2016ء) داعش کے زیر قبضہ شام کے مشرقی صوبے پر فضائی حملے میں نو بچوں سمیت 23 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق صوبہ دیر الزور کے قصبے المیدان پر ہوئے فضائی حملے میں نو بچوں سمیت 23 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کی حملہ کرے والے جہاز روسی تھے یا شامی حکومت کے۔ پیر کو نافذ ہوئے جنگ بندی معاہدے میں وہ علاقے شامل نہیں جہاں داعش قابض ہے۔ دوسری جانب روس کا کہنا ہے شامی فورسز نے حلب کے درمیان سے گزرنے والی شاہراہ کاستیلو کے ارد گرد سے انخلاء شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :