لاہور : علامہ اقبال ٹاون میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 ستمبر 2016 12:52

لاہور : علامہ اقبال ٹاون میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16ستمبر 2016ء) : لاہور کے علاقہ علامہ اقبال ٹاؤن میں (کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ) سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد مبینہ طور پر لاہور میں دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

دہشتگرد سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں سے سرکاری عمارتوں اور اہم تنصیبات کے نقشوں سمیت اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں میں سے تین دہشتگردوں کی شناخت سیدعبدالعالم، حفیظ الرحمان،نثاراحمد، تصورامین کے نام سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق داعش سے ہے۔

متعلقہ عنوان :