ترکی میں برطانوی سفارتخانہ سکیورٹی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 12:48

انقرہ ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) برطانوی حکومت نے ترک دارالحکومت انقرہ میں قائم اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے۔ برطانیہ کے ’فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس‘ کی طرف سے اپنی ویب سائٹ پر اس بندش کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی طرف سے بتایا گیا کہ انقرہ میں برطانوی سفارت خانہ جمعہ 16 سمتبر کو بند رہے گا۔ عید الاضحیٰ کی وجہ سے یہ سفارت خانہ پیر سے جمعرات تک پہلے ہی بند رہا ہے۔ فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس نے ترکی میں موجود برطانوی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ شامی سرحد سے 10 کلومیٹر سے زائد قریب نہ جائیں اور نہ کْرد اکثریتی علاقے کے شہر دیار باقر کا سفر اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :