ٹرمپ کو یقین آ گیا ہے کہ اوباما امریکا ہی میں پیدا ہوئے

جمعہ 16 ستمبر 2016 12:45

نیو یارک ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) امریکی ری پبلکن پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین ہے کہ صدر باراک اوباما امریکا ہی میں پیدا ہوئے تھے۔ یہ بات ٹرمپ کی انتخابی مہم کی طرف سے کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ’بِرتھر‘ نامی تحریک کے ایک سرکردہ رہنما رہے تھے جس نے باراک اوباما کی امریکی شہریت پر سوال اٹھایا تھا۔ ٹرمپ کی سینیئر کمیونیکیشن ایڈوائرز جیسن مِلر کے مطابق صدر اوباما کا پیدائشی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد مسٹر ٹرمپ کو یقین ہے کہ اوباما یونائیٹڈ اسٹیٹس میں ہی پیدا ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :