تمبا کو ہر قسم کی ز مین پر کاشت کیا جا سکتا ہے،ز ر عی ما ہر ین

جمعہ 16 ستمبر 2016 12:44

سلانوالی۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء)ز ر عی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ تمبا کو کی کا شت تقر یبا ہر قسم کی ز مین پر کا میا بی سے ہو سکتی ہے لیکن اچھی پیداوار حاصل کر نے کیلئے ہلکی میرا ز مین مو زوں ر ہتی ہے۔ کلر و سیم زدہ ز مین کے علا و ہ تمبا کو کو ہر قسم کی ز مین پر کاشت کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ز مین کی تیار ی کے دور ان ایک دفعہ مٹی پلٹنے وا لا ہل اور پھر عا م دیسی ہل تین چا ر دفعہ چلا کر ایک دو دفعہ سہا گہ ا چھی طرح د ے دیں جس سے ز مین ا چھی طرح بھر بھر ی ہو جا ئے ۔

انہوں نے بتایا کہ تمبا کو کی کا شت بذر یعہ پنیر ی کی جاتی ہے۔ پنیری کی کا شت کیلئے کیا ریا ں بنا نے سے پہلے ز مین کو ا چھی طرح تیا ر کر کے ا س میں گو بر کی گلی سڑ ی کھا د ملا دیں ۔تمباکوکی پنیری کی کا شت کا مو ز وں وقت اکتوبرو نومبرہے ۔د یگرفصلوں کی طرح تمباکو کی پیداوار بھی جڑی بوٹیوں کی مو جو دگی سے خاصی متاثر ہوتی ہے ا س لیے وقفے وقفے سے گو ڈی کر تے رہنا چاہیے۔