تر شا و ہ با غات کا کو ڑ ھ یا جذ ا م سٹرس کی پیداوار کو متاثر کرتا ہے، ما ہر ین

جمعہ 16 ستمبر 2016 12:44

سلانوالی۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء)ز ر عی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ ترشاو ہ با غا ت کا کوڑ ھ یا جذا م ایک خطرناک بیمار ی ہے جوسٹرس کی پیداوار اور معیار کو متاثر کرتی ہے۔ سٹر س کی متعد د اقسام مر طوب اور نیم مر طو ب علاقوں میں کو ڑ ھ یا جذا م کا شکار ہیں۔ کینو اور لیموں سب سے ز یا د ہ خطر ے کی ز د میں ہیں۔ بیما ر یو ں کے شد ید حملے میں پتوں کا گر جا نا ،ٹہنیوں کا سو کھ جا نا اور پھل کاکیڑا عا م علامات ہیں جس سے پیداوار میں کمی ہو تی ہیے ۔

(جاری ہے)

تر شا و ہ پھل کے کو ڑھ یا جذا م کا اثر پھل کے تنے اور پتوں پر دھبوں کی صو ر ت میں ظا ہر ہوتا ہے۔ پتوں پراس کی پہلی علا ما ت چکنے دو سے 10 ملی میٹر کے سا ئز کے دھبوں کی صو ر ت میں ظا ہرہوتی ہیں بعدمیں یہ دھبے سطحْ سے ا بھر ے ہو ئے معلو م ہو تے ہیں جو سفید یا پیلے رنگ کے چھالے کی ما نند دکھا ئی دیتے ہیں۔ آ ہستہ آہستہ یہ ہلکے بھو ر ے رنگ میں تبدیل ہو جا تے ہیں جو چھونے سے کھردرے محسو س ہو تے ہیں ۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اس بیماری کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کریں۔