پنجاب سمیت ملک بھرمیں آلو کے زیر کا شت رقبہ میں اضافہ ہوا ہے،زرعی ماہرین

جمعہ 16 ستمبر 2016 12:31

سرگودھا۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) پنجاب سمیت ملک بھرمیں حالیہ کچھ عرصے کے دوران آلو کے زیر کا شت رقبہ میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ نشاستہ ،منرلز اور پروٹینز کی بھرپورمقدار کے باعث جہاں خورا ک کو متوازن بنانے میں آلو کا استعمال زیاد ہ ہوا ہے وہیں آلو سے بننے والی دیگر غذائی مصنوعات کی مانگ میں بھی کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے جس سے متعلقہ سٹیک ہولڈر ز کافی منافع حاصل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

آلو کی مانگ میں اضافہ دیکھ کر کسانوں نے بھی آلو کی کاشت بڑھا دی ہے۔ زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ آلو دنیا کی ایک مشہورفصل ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل غذا بھی ہے جسے نہ صرف چھوٹی عمرکے بچوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے بلکہ خوراک کو متوازن بنانے کیلئے ہر عمرکے لوگ اسے زیاد ہ استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :