قربانی کے جانوروں کی کھالوں کے ضیاع سے قومی معیشت کو دو ارب روپے کا نقصان

جمعہ 16 ستمبر 2016 11:26

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) قربانی کے جانوروں کی کھالوں کے ضیاع سے قومی معیشت کو دو ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن(پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال عید قربان کے موقع پر ملک بھرمیں12.2ملین جانوروں کی قربانی کی گئی جبکہ گذشتہ سال7.5 ملین جانور قربان کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کے عہدیداروں نے کہا ے کہ نا مناسب دیکھ بھال اور درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے رواں سال تقریباً25فیصد کھالیں ضائع ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چمڑے اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں26 فیصد کی کمی ہونے کی وجہ سے کھالوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھالوں کے ضیاع کی وجہ سے قومی معیشت کو دو ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اور اسی سال ٹینری کی مقامی صنعت نے تقریباً8.6 ارب روپے کی کھالیں خریدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذبح کئے جانے والے جانوروں کی تعداد میں ہونے والا اضافہ ملک کی اقتصادی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :