عالمی اقتصادی مسائل کے خاتمہ کیلئے اسلامی بینکاری کا شعبہ کا اہم کردار ادا کرسکتا ہے، پروفیسر داتک

جمعہ 16 ستمبر 2016 11:14

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) عالمی اقتصادی مسائل کے خاتمہ کیلئے اسلامی بینکاری کا شعبہ کا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ روایتی بینکاری سودی نظام کے تحت کام کررہی ہے جبکہ اسلامی بینکاری سے حلال منافع کمایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی بینکاری کے شعبہ کے بین الاقوامی ماہر اورملائیشیا سے تعلق رکھنے والے پروفیسر داتک نے کہا ہے کہ مسلم ممالک میں اسلامک بینکنگ کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے جبکہ مغربی ممالک میں بھی بلا سود بینکاری کے شعبہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ صارفین کوحلال منافع کے حصول میں معاونت فراہم کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاشی مسائل کے خاتمہ میں اسلامک بینکنگ کا شعبہ بنیادی کردار دا کرسکتا ہے اس حوالے سے شعبہ کی ترقی و فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔