قائداعظم امپیریل پارک سے سالانہ تین تا4 ارب ڈالر کی برآمدات ہونگی

جمعہ 16 ستمبر 2016 11:07

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) قائداعظم امپیریل پارک سے سالانہ تین تا4 ارب ڈالر کی برآمدات ہونگی۔ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی( پی آئی ای ڈی ایم سی ) کے چیئرمین رضوان خالد بٹ نے کہا ہے کہ 1500 ایکڑ رقبہ پر تعمیر کیا جانے والا صنعتی پارک غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارک میں سروس ایریا کیلئے 500 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے جبکہ1000 ایکڑ رقبہ پر10 ایکڑ پر مشتمل صنعتی پلاٹس بنائے جائیں گے جس سے تین لاکھ سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ درمیانے درجے کی ایک صنعت30 تا 50 ملین ڈالر امپیرل کی برآمدات کرتی ہے اور اس طرح قائداعظم امپیریل پارک میں قائم ہونے والی صنعتوں کی سالانہ برآمدات سے تین تا4 ارب ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے گا جس سے ملکی معیشت کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :