گذشتہ سال کے مقابلہ میں30 جون2016ء کو ختم ہونے والی شہ ماہی کے دوران گورنمنٹ سیکیورٹیز میں کی جانے والی بینکوں کی سرمایہ کاری میں27.4 فیصد کا اضافہ

جمعہ 16 ستمبر 2016 11:07

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) گذشتہ سال کے مقابلہ میں30 جون2016ء کو ختم ہونے والی شہ ماہی کے دوران گورنمنٹ سیکیورٹیز میں کی جانے والی بینکوں کی سرمایہ کاری میں27.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون کے تین ماہ کے دوران بینکوں نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ میں239.6 ارب روپے جبکہ مارکیٹ ٹریژری میں105.3 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں بالترتیب 6.6 فیصد اور4.1 فیصد زائد رہی ہے جبکہ مجموعی طور پر حکومتی سیکیورٹیز میں کی جانے والی بینکوں کی سرمایہ کاری کی شرح میں27 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :