گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے مہینے جولائی کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں74فیصد کا اضافہ

جمعہ 16 ستمبر 2016 11:07

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے مہینے جولائی کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں74فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال2015-16ء میں جولائی کے دوران93.7 ملین ڈالر کی بجلی پیدا کرنے والی مشینری درآمد کی گئی تھی جبکہ جاری مالی سال میں جولائی2016ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات کا حجم 163 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ اس طرح جولائی2015 ء کے مقابلہ میں جولائی2016ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں74 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :