تمبو،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

جمعرات 15 ستمبر 2016 22:48

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) تمبو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تمبو کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پرفائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔