کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 15 ستمبر 2016 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی اندسٹریل ایریا میں فائرنگ سے 2 افراد 65 سالہ عائشہ زوجہ بشیر احمد اور 22 سالہ در محمد ولد عطا محمد زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مدینہ کالونی میں فائرنگ سے 35 سالہ شہزاد ولد موسیٰ زخمی ہوگیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن میں ریحان ولد صغیر زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

متعلقہ عنوان :