اسلام کا دہشت گر دی سے کوئی تعلق نہیں ، مو لا نا محمد امجد خان

جمعرات 15 ستمبر 2016 22:32

لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15ستمبر ۔2016ء ) اسلام کا دہشت گر دی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،دین اسلام تو کسی مظلوم پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت بھی نہیں دیتا ہے ،بلوچستا ن میں کئی بیرو نی ہاتھ سر گر م ہیں ان کا مقصد پاکستان کی سا لمیت کو نقصان پہنچانا ہے ، ملک کی معیشت کو مزید خراب کر نے کے لیئے کراچی ٹارگٹ پر ہے،علماء عوام اور جے یو آئی ایسی ہر سازش کے خلاف متحد ہیں اور ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے یہ باتیں جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مو لا نا محمد امجد خان نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور سلامتی کا دین ہے اس کے پیغام سلامتی و امن کو پھیلانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے ہر مسلمان لیکن سب سے زیادہ کردار ممبرومحراب نے ادا کرنا ہے علما کو اپنی ذمے داریوں کا احساس کرنا چاہیے کراچی اور بلوچستان میں ایک سازش کے تحت حالات خراب کیئے جارہے ہیں ،پاک بھارت تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ مسُلہ کشمیر ہے اس کے حل کے لیے پاکستان سنجیدہ ہے لیکن بھارت اس پر غاصبانہ ذہنیت سے باہر نہیں نکل رہا ہے لیکن کشمیر میں چلنے والی تحریک نے اس ذہنیت کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی اتحاد امت کے لیئے کوشاں ہے اور اس حوالے سے ماضی میں بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عید قر بانی خدا کی رضا کو تلاش کر نے کا حکم دیتی ہے اللہ اور اس کے رسول کے حکم پر ہر وقت تیار رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اسلام احکامات کے مقابلے میں کسی فلسفے کو علماء اور عوام قبول نہیں کریں گے آج کے دور کے فلسفوں کی شریعت کے احکامات کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :