سکھر پولیس کی کاروائی ،پانچ افراد گرفتار ، چھینی گئی 22کھالیں برآمد ،ایک ملزم فرار ، مقدمہ درج

جمعرات 15 ستمبر 2016 22:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) سکھر پولیس کی کاروائی ،پانچ افراد گرفتار ، چھینی گئی 22کھالیں برآمد ،ایک ملزم فرار ، مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق عید قربان کے دوسرے روز تھانہ اے سیکشن پولیس نے دوران گشت ملٹری روڈ کے قریب ایک مسافر سوزکی نمبر CT-3717سے چار افراد عبدالوقار ولد عبدالستار سومرو ، محمد علی ولد اﷲ بخش رند ، عبدالحمید ولد کالو خان پہوڑ ، وزیر ولد ارباب جتوئی ، منیر ولد پناہ کولاچی کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مختلف علاقوں سے چھینی گئی 22عدد قربانی کی کھالیں ، پانچ موبائل فون برآمد کر کے گرفتار کر لیا جبکہ کاروائی کے دوران ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :