کراچی، عیدالاضحی پر تینوں ایام میں مجموعی طور پر 18لاکھ سے زائد آلائشین ٹھکانے لگائی گئیں

جمعرات 15 ستمبر 2016 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے عوامی شکایا ت کے ازالے اور ملازمین کی رات دن خدمات کا جائزہ لینے کے لیے عیدالاضحی کے تینوں ایام فیلڈ میں اپنی ٹیم کے ہمراہ گذارے ۔انہوں نے تینوں ایام آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے ،صفائی ستھرائی ،اسپرے کا بندوبست اور چونے کے چھڑکاؤ کے کاموں کا موقع پر جاکر کلیکشن پوائنٹس ،ڈمپنگ پوائنٹس اور شکایات سیل کا دورہ کرکے جائزہ لیا ۔

عیدالاضحی کے تینوں ایام میں مجموعی طور پر شام 5بجے تک 18لاکھ سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی جاچکی تھیں جبکہ آخری آلائشیں اٹھاکر چونے کے چھڑکاؤ اور جراثیم کش اسپرے تک آپریشن جاری رہے گا اور ڈپٹی میئر کراچی کے اعلان کے مطابق عیدالاضحی کے فوری بعد خصوصی مہم شروع کی جائے گی جس میں یونین بھرپور تعاون کرے گی ۔

(جاری ہے)

سیدذوالفقارشاہ نے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار شہر میں مجموعی طور پر چھ روز قربانی کی جائے گی۔

5روز سے مسلسل قربانی کی جارہی ہے کیونکہ بوہری کمیونٹی نے قربانی معری کلینڈر کے مطابق اتوار 11ستمبر کو منائی اور قربانی کا فریضہ انجام دیا اسی طرح افغانی قوم نے12ستمبر کو قربانی کی جبکہ 16ستمبر بروز جمعہ اہلحدیٹ منسلک کی عوام اونٹ کی قربانی کرے گی ۔انتظامات کے متعلق انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر آلائشین ٹھکانے لگانے کے 25سے زائد خندقوں کھودی گئیں ۔

شہر بھر کے74کلیکشن پوائنٹس پر 6315پرائیوٹ سوزوکیوں ،چھوٹی کچرہ گاڑیوں کے ذریعے آلائشیں جمع کرکے 370ہیوی پرائیوٹ ڈمپرز اور سرکاری 325ڈمپرز کے ذریعے 25خندقوں تک آلائشیں پہنچاکر انہین سائنسی طریقے سے دفن کرکے چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادوایات کام اسپرے کیا گیا ۔شہر بھر میں آلائشیں اٹھانے کے لیے 15285سرکاری اسٹاف اور 3000پرائیوٹ لیبر ،6315پرائیوٹ سوزوکیوں ،150چھوٹی کچرہ گاڑیوں 695ہیوی ڈمپرز 312لوڈرز ،700ڈی ایم سیز مشینری ،200سے زائد مشینری پول کے ایم سی کی مشینری ،60اسپرے کی گاڑیوں نے عیدالاضحی کے آپریشن میں حصہ لیا جبکہ عیدالاضحی کی نماز کی تیاریوں کے سلسلے میں 3143مساجد ،207امام بارگاہوں ،34اسماعیلی وبوہری جماعت خانوں ،439عیدگاہوں ،اجتماعی قربانی کے222مقامات ،کھالیں جمع کرنے کے794مقامات پر صفائی ستھرائی ،خوشبودار اور جراثیم کش ادویات کے انتظامات کیے گئے ۔

انہوں نے میوہ شاہ ڈمپنگ کے مقام پر بلدیہ جنوبی ،بلدیہ غربی اور بلدیہ وسطی کی آلائشون کو مدفون کرنے کا عمل کا معائنہ کیا جبکہ بلدیہ شرقی کے چائنا گراؤنڈمیں قائم کلیکشن پوائنٹس ،بلدیہ وسطی کے نارتھ ناظم آباد زون ،بلدیہ ملیر ،ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیہ کورنگی کے ڈمپنگ پوانٹس کا بھی دورہ کیا اور ملازمین کے کاموں کو سراہا ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سیدشاکر علی ،میونسپل کمشنر وسیم سومرو،چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک فیاض ،ڈسٹرکٹ سینیٹیشن افسران اقبال کا مریڈ (ایسٹ) غوث محی الدین (سینٹرل ) آصف بیگ ،البرٹ عزیز ،شاہ نواز بھٹی سے بھی فیلڈ مین ملاقاتیں کیں اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ راجہ عاصم شہزاد،ماسٹرسیموئیل ،بنارس جدون ،اشرف اعوان ،پھول محمد خان ،محمد احمد ،محمد امین ،ارتضٰی علی اور خافظ گل رحمان بھی تھے ۔

متعلقہ عنوان :