عید الاضحی کے موقع پر لاہور میں 3 عورتوں سمیت 4افراد کو قتل کر دیا گیا

جمعرات 15 ستمبر 2016 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) عید الاضحی کے موقع پر لاہور میں 3 عورتوں سمیت 4افراد کو قتل کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ لیاقت آباد کر ما نوالہ بازار میں 4 بچوں کے باپ 40 سالہ رفیع کو ملک امان وغیرہ نے دیر ینہ رنجش پر گو لیاں مار کر قتل کر دیا ۔مقتول کے بھائی اشر ف کی درخواست پر نا مز د مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس ین لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی ۔

(جاری ہے)

فیکٹری ایریا چونگی امر سد ھو کی 26 سالہ کر ن پر اسر ار طور پر زہر یلی چیز کھانے سے ہلاک ہو گئی جبکہ لڑکی کے لو احقین نے الزام لگایا ہے کہ خاوند اعظم نے کرن کو زہر دے کر قتل کیا ہے ۔سبزہ زار کھاڑک نالہ کی جواں سالہ کلثو م جس کے بطن سے چند روز قبل مقامی ہسپتال میں بچہ پید ا ہو ا جبکہ عید کے روز گھر میں پر اسر ار طور پر ہلاک ہوگئی ۔لو احقین نے الزام لگایا ہے کہ اس اس کے خاوند نے اسے قتل کیا ۔لٹن روڈ میں 28 سالہ ثمن نامی لڑکی پر اسر ار طور پر مر دہ پائی گئی ۔ پولیس ین تمام لاشیں مر دہ خانے منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :