کوسٹل ہائی وے پر گاڑی اْلٹ گئی‘ایک شخص جاں بحق،7 زخمی

جمعرات 15 ستمبر 2016 21:35

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) گوادر کے قریب کوسٹل ہائی وے پر گاڑی بیقابو ہوکر اْلٹ گئی،ایک شخص جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو لیویز ذرائع کے مطابق گوادر سے 8افراد پکنک منانے کنڈملیر جارہے تھیکہ ان کی گاڑی گوادر کوسٹل ہائی وے پر نلینٹ کے مقام پر بیقابو ہوکر اْلٹ گئی جس کے نتیجے میں عبدالرشید نامی شخص جاں بحق جبکہ7 افراد زخمی ہو گئے۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کوطبی امداد کیلئے گوادر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :