کوئٹہ‘ سریاب روڈ پر دھماکہ‘ 2 اہلکار شہید ‘2 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا‘ سرچ آپریشن ‘شواہد اکٹھے کئے

جمعرات 15 ستمبر 2016 21:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15ستمبر ۔2016ء) سریاب روڈ پر پولیس موبائل کے قریب زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر واقع سریاب مل کے قریب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اْس کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 2 اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں تمام متاثرین کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سریاب روڈ کو ہرقسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ریسکیو کا عملہ بھی جائے وقوعہ پہنچ چکا ہے جبکہ بم ڈسپوزبل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ شواہد اکھٹے کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ پولیس حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ہی تفصیلی آگاہ کیا جائے گا‘‘۔

متعلقہ عنوان :